لاہور(خبرنگار) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے ʼوزیراعلیٰ کا ہنر مند پنجاب پروگرام – بین الااقومی نوکریاںʼ کا پروگرام کا اجرا کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کے لیے عالمی جاب مارکیٹ کے دروازے کھولنا ہے۔ سربراہ وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے سکلز ڈوپلمنٹ عدنان افضل چٹھہ نے کہا کے حکومت نے ایسی مہارتوں کی تربیت کی نشاندہی کی ہے جس سے پنجاب کے نوجوانوں کے لیے بین الااقومی مارکیٹوں میں روزگار کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی ۔