آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: میں نے ایک لیپ ٹاپ 10 ماہ کی مدت پر 91800 (جس کی اصل قیمت 68000 ہے اور قسط کے 35٪ ملانے کے بعد 91800 بن رہا ہے) میں خریدا ہے، جس کی مدت ابھی تک مکمل نہیں ہے(صرف ایڈوانس ادا کیا ہے اور ایک مہینے کی قسط)۔
اب میں نے سوچا کہ اس قسط والے کے سارے پیسے اسے ایک ساتھ نقد دوں، مگر قسط والے رقم سے کچھ کم کرکے مثلاً 91800 کے بجائے 81000 دوں تو یہ کیسا ہے؟ (اس میں معاملے کو نقد بناکر دس ہزار قسط والی رقم سے، نہ کہ اصل قیمت سے کاٹا جارہا ہے۔)
جواب: اگر یہ شرط لگائی جائے کہ رقم یکمشت ادا کرنے کی صورت میں دس ہزار کم کر دی جائے گی تو ایسی شرط لگانا اور اس کے نتیجے میں ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا جائز نہیں ہو گا۔
تاہم اگر ایسی کوئی شرط نہیں لگائی گئی اور بیچنے والا خود بغیر کسی شرط کے اس رقم میں رعایت کر نا چاہے تو کر سکتا ہے۔