• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کو 2034 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی دئیے جانے کی تصدیق

لندن(زاھدانور مرزا) سعودی عرب کو2034کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی دئیے جانے کی تصدیق کردی گئی۔برطانوی میڈیاکے مطابق2030کے ورلڈ کپ کے میزبان کی بھی تصدیق کر دی گئی، جوچھ ممالک میں منعقد ہوگا اور تین براعظموں میں کھیلا جائے گا تاکہ ٹورنامنٹ کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن منایا جا سکے2034کے مقابلے کیلئے سعودی عرب واحد بولی دہندہ تھا۔ میزبان کا درجہ بدھ کے روز فیفا کے 211 ممبران کی آن لائن میٹنگ کے بعد تصدیق کیا گیا۔ممبران نے فیفا کے صدر جانی انفینٹینو کی قیادت میں ورچوئل میٹنگ کے دوران تالیاں بجا کر بلا مقابلہ بولی کو منظور کر لیا۔ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب 2027 کا ایشین کپ، 2029 کے ایشین ونٹر گیمز، اور 2034 کے ایشین گیمز کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔ اسکائی اسپورٹس نیوز کے مطابق، سعودی عرب کے مزید بڑے ایونٹس، بشمول خواتین کا ورلڈ کپ، کی میزبانی کے طویل مدتی عزائم بھی ہیں۔

یورپ سے سے مزید