• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری کی صدر آزاد جموں و کشمیر سے ملاقات

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (ابرار حسین) کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے تھے، واپس برطانیہ پہنچ گئے۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں اپنے قیام کے دوران صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سےان کی صحت کے حوالے سے ملاقات کے دوران انہیں دورہ برطانیہ کی دعوت دی جس پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان کا شکریہ ادا کیا اور دعوت کو قبول کرتے ہوئے انہیں تسلی دی کہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں جو گزشتہ چند سال سے پاکستان میں سیاسی افرا تفری کے باعث ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، کو اجاگر کرنے کیلئے جلد برطانیہ کا دورہ کریں گے اور اس سلسلے میں وہ برطانوی پارلیمنٹرین سے لابنگ کریں گے تاکہ مقبوضہ کشمیر کی عوام پر مودی سرکار کی طرف سے بڑھتے ہوئے مظالم کو روکا جا سکے۔ اس موقع پر کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری کو اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ مل کر برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔
یورپ سے سے مزید