پشاور( خصوصی نامہ نگار) قومی ریسلنگ چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کی جانب سے کیش ایوارڈ سے نوازا گیا ، ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے میڈلز جیتنے والے دونوں کھلاڑیوں شاہ فیصل اور سہیل کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے اور نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کو سراہا اور صوبے کا نام روشن کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اسلام آباد میں قائد اعظم گیمز میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کے بدولت میڈلز اپنے نام کریں گے