• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرس داؤد رافیل کے قتل میں ملوث ملزم کی رہائی انصاف کا خون ہے، ٗمسیحی برادری

پشاور ( وقائع نگار )پشاور کی مسیحی برادری نے 10 اگست کو پراسرار طورپر قتل ہونیوالے میل نرس داؤد رافیل کے قتل کے حوالے سے پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے عدالت کی طرف سے ملزم کی ضمانت پر رہائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت پر رہائی کو انصاف کا خون قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چا ر ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس تاحال اصل کرداروں کو بے نقاب نہیں کرسکی انصاف کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اگر مقتول کی بیوہ والدہ کو فوری انصاف فراہم نہیں کیا گیا توسپریم کورٹ آف پاکستان ٗوزیر اعظم ہاؤس اور دیگر حکومتی اداروں کے سامنے دھرنے پر مجبور ہوں گے
پشاور سے مزید