• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سے 10 لاکھ چھن گئے، جعلی چیک دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نامعلوم نوسرباز شہری سے مبینہ 10لاکھ لے اڑے پولیس نے اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ۔عمر فاروق نے پولیس کو اطلاع دی کہ غلہ منڈی نجی بینک سے رقم دس لاکھ روپے نکلواکر نکلاتو اچانک چار نامعلوم نوسرباز افراد نے مجھے باتوں میں الجھاکر نوسربازی کرتےہوئے میری رقم چھین کر سفید رنگ کی کار میں سوار ہوکر فرار ہوگئے ۔لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج ، بوگس چیک دینے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے دکاندار کو جعلی نوٹ چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے جعلی نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔سرکاری پودے تباہ کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے،15پرجھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں دوافراد کو گرفتار،پولیس تھانہ جلیل آباد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔آکڑہ جوا کی پرچیاں فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج،کار کی ٹکر سے زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملتان سے مزید