• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینڈو کیئر کلیکٹو پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام موٹاپے سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) اینڈو کیئر کلیکٹو پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام موٹاپے سے بچاؤ کے حوالے سے قومی سیمینار ہوا، جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ، فیصل آباد، راولپنڈی، سوات، بہاولپور اور دیگر شہروں سے آئے ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ اینڈوکرائنولوجسٹ ڈاکٹر عاصم منیر علوی نے کہا کہ موٹاپا تیزی سے بڑھتا ہوا سنگین مسئلہ بن چکا ہے جو دل، شوگر اور جگر سمیت متعدد بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی خوراک اور ورزش پر خصوصی توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹاپا کھانے سے نہیں بلکہ لاپرواہی سے بڑھتا ہے۔ڈاکٹر واصفہ اعجاز نے موٹاپے کے خلاف حکومتی سطح پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ڈاکٹر محمد سلیم نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 85 ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔دیگر مقررین نے صحت مند طرزِ زندگی، ورزش، واک، متوازن غذا، بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز پر زور دیا۔ آخر میں اینڈو کیئر کلیکٹو پاکستان سوسائٹی نے جلد آگاہی واک اور احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹس تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔
ملتان سے مزید