• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور پولیس پر فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور پولیس پر فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بستی ملوک پولیس نے ملزم عدنان سے 1120گرام ہیروئن ،ملزم رمضان سے 1000گرام چرس، ملزم ریاض سے 54لیٹر شراب، ملزم مشتاق سے 60لیٹر شراب، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم خادم حسین سے 1120گرام آئس ،نیوملتان پولیس نے ملزم دلاور سے 10لیٹر شراب اور کینٹ پولیس نے ملزم وسیم سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس پر فائرنگ کرنے کے مختلف واقعات کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے،تھانہ شاہ شمس اور سٹی شجاع آبادپولیس نے دوران گشت مشکوک اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے حق حفاظت اکا دکا فائر کیا اور کچھ دور پہنچے تو ملزمان محمد نواز اور خادم حسین زخمی حالت میں ملے جن سے اسلحہ مع گولیاں برآمد ہوئیں جب کہ ان کے ساتھی افضل اور ولید حسین اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، شہری سے نوسربازی سے رقم لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ دج کرلیا ،شہری کی دکان میں آگ لگانے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ، محافظ سکواڈ ٹیم نے تھانہ گلگشت کے علاقہ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا، جس سے تلاشی کے دوران 1010گرام آئس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم کو موقع پر تھانہ گلگشت پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے 15سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،زیادتی کے مقدمہ میں بیان سے منحرف ہونے کے الزام میں پولیس نے عورت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس تھانہ کینٹ کی شہری کے 2022 کے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں برآمدگی، ایس ایچ او تھانہ کینٹ سعید ملک نے مدعی مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے نقد رقم مبلغ 40،000 روپے برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے کیے۔
ملتان سے مزید