• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ رام کے علاقے میں محمد شیراز سے ڈاکو نقدی اور موبائل فونز وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں عامر سے ڈاکو موبائل فون چھین کر لے گئے‘ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں حسین سے نقدی اورموبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ الپہ کے علاقے میں الطاف سے ڈاکووں نے 1لاکھ 15ہزار سمیت موبائل فونز چھین لیے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد یاسین سے ڈاکوؤں نے 54ہزار لوٹ لیے،ضیغم افتخار کا موبائل فون جھپٹا مارکر چھین لیا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں علیشہ بی بی کا موبائل چھین کر ملزمان فرار ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے میں عدنان قادر سے گھڑی چھن گئی،تھانہ کینٹ کے علاقے میں ولید خان، مظفر آباد کے علاقے میں فہد قریشی کے60ہزار روپے، قطب پور کے علاقے میں رفیع کا سامان، اسد کی موٹرسائیکل، عابد اسلام کے طلائی کانٹے، شاہ شمس کے علاقے میں راجہ حمزہ، ممتاز آباد کے علاقے میں غلام حسنین کے موبائل فونز و لیپ ٹاپ، طاہر عباس کی موٹرسائیکل، شاہد ڈوگر کا سریا، سعید کے99ہزار روپے، سیتل ماڑی کے علاقے میں عدیل، دہلی گیٹ کے علاقے میں شہزاد، غلام قادر، بلال لوہاری گیٹ کے علاقے میں علیشہ بی بی کے موبائل فونز،حرم گیٹ کے علاقے میں وقاص اصغر کا سامان، بی زیڈ کے علاقے میں غلام عباس، شائزہ کنول کے موبائل فونز، عدیل کی موٹر،ڈی ایچ اے کے علاقے میں اختر، صدر کے علاقے میں اظہر کے ٹرانسفارمرز، راجہ رام کے علاقے عامر کا سولر موٹر، صدر جلالپور کے علاقے میں اسلم کی نقدی و سامان اور سلطان کا سامان چوری ہوگیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید