• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے طرز زندگی میں بہتری ناگزیر ہے،کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیےطرززندگی میں بہتری ناگزیر ہے، احتیاط اور بروقت علاج ہی محفوظ زندگی کی ضمانت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے علاج کے ساتھ عوامی آگہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کا پیشہ ایک مقدس امانت ہے اور مریضوں کی خدمت عبادت کے مترادف ہے،کمشنر نے ریفرل سسٹم میں بہتری، غیر ضروری ریفرلز میں کمیاور ادویات و مشینری سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی،تقریب میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے چوہدری پرویز الہٰی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مجتبیٰ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران ادارے میں 5 آپریشن تھیٹرز مکمل طور پر فعال کیے گئے جب کہ مزید 2 جدید آپریشن تھیٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آئی سی یو اور کیتھ لیب کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے اور دو جدید اینجیوگرافی مشینیں نصب کی گئی ہیں،تقریب میں سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب امان اللہ، ایم ایس ڈاکٹر محمد ریاض، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر فرحا خان، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر اسد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید