کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر گلشن توحید میں واقع ایک گھر میں جمعرات کی صبح خاتون کی پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کاروں نے لاش کو عباسی شہیداسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 35سالہ خورشیدہ بیگم زوجہ حسن کے نام سے ہوئی ،جس نے غربت سے تنگ آکر اپنے ڈوپٹے کی مدد سے چھت کے آہنی گاڈرمیں پھندا لگا کر خودکشی کی،متوفیہ 6چھوٹے بچوں کی ماں تھی۔