• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں ردوبدل ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں ردوبدل ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور جعلسازی کے کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، عدالت نے سابق چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن اور سابق کنٹرولر انور علیم کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،انٹر بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین ، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر تنویر عباس زیدی ، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر محمد عطر ، ڈپٹی کنٹرولر محمد اسلم چوھان و دیگر پیش ہوئے،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے، جب تک ہائی کورٹ متعلقہ کیس کا کوئی فیصلہ نہ کرے عدالت کیس نہ چلائے،عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید