• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے 4 توسیعی منصوبے پر کام 30 دسمبر سے ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہسین کی سربراہی میں ٹیم کیساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران سندھ میں جاری3.1ارب ڈالر ماالیت کے 13ترقیاتی پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کے 4توسیعی منصوبہ ، سکھر بیراج کے دروازے گرنے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ کیساتھ شمسی توانائی منصوبہ، انفرا اسٹرکچر کی بحالی اور شہری نقل و حرکت میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوروان وزیراعلیٰ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ منصوبہ صاف پانی کی فراہمی اور کراچی واٹر بورڈ کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے منصوبے کے تین اہم حصوں پر روشنی ڈالی جن میں آپریشنل اصلاحات، انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور انتظامی بہتری شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید