کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو بات چیت سے سیاسی معاملات کو آگے بڑھانا ہوگا،حکومت کے ساتھ ٹکرائو کی پالیسی پی ٹی آئی کے لئے نقصان دہ ثابت ہورہی ہے جس کی وجہ سے اس کی سیاسی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے، پی ٹی آئی کو نو مئی کے بعد مسلسل سیاسی محاذ پر ناکامیوں کا سامنا ہے، عوام کی ہمدردیاں بھی کم ہوتی جارہی ہے، پی ٹی آئی قومی سطح پر سمٹ کر صرف کے پی کے تک محدود ہوتی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے بانی سڑکوں سے نہیں عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں،انہیں عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے، اس کے باوجود سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی دھمکی دینا اس بات کو ظاہر کررہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنا ہے،اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ سخت گیر مؤقف میں تبدیلی لائی جائے۔