اسلام آباد(جنگ نیوز)سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تلوار لٹکانے سے مذاکرات نہیں ہوتے ، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، نہیں چاہتے فساد ہو، پرانے طریقہ کار کو ترک کریں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم نے کبھی دروازے بند نہیں کئے، بات چیت ہو کھلے دل سے ہو، ہمارے سروں پر تلوار مت لٹکائیں، کل دونوں طرف سے تحمل سے بات سنی گئی۔