لاہور(خبرنگار) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا اجلاس ہوا،صدارت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کی اجلاس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی کی تنظیمی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی غوروخوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 11 جنوری کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں ”برصغیر میں اردو تفسیری ادب کا جائزہ“ کے عنوان پر سیمینار ہوگا ۔