• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی حکیم خان کی وفات بڑا نقصان ہے، محمد عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر ) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہاہے کہ مرکزی مسجد و مدرسہ تعلیم الاسلام ورنتھ اولڈہم کے بانی اور امیر تبلیغی جماعت اولڈہم حاجی حکیم خان کی وفات بڑا نقصان ہے۔ان کی وفات پورے علاقے کو سوگوار کر گئی ۔انہوں نے مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکیم خان نے اپنی زندگی میں نصف صدی سے زائد عرصہ دین کی خدمت کی۔36برس پر محیط روابط میں، میں نے ان کی زبان سے کبھی دنیا کی بات نہیں سنی، سیکڑوں نوجوانوں کو ان کی وجہ سے ہدایت ملی اور وہ دین سے جڑے۔ مرحوم کے حافظ قرآن بیٹے حافظ عاصم حکیم، حافظ راشد حکیم، عالم دین پوتے بھی ان کیلئےبہترین صدقہ جاریہ ہیں۔
یورپ سے سے مزید