• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی ڈاکٹر رانیہ العباسی شوہر اور بچوں سمیت 11 برس سے لاپتہ

لندن( نیوز ڈیسک) شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور ملک سے فرار کے بعد ہزاروں قیدیوں کی رہائی کے باوجود بہت سے افراد اپنے لاپتہ پیاروں کی تلاش میں اب بھی سرگرداں ہیں،ایسے ہی بہت سے لاپتہ افراد میں دمشق سے تعلق رکھنے والی دندان ساز ڈاکٹر رانیہ العباسی اور ان کے 6بچے بھی شامل ہیں جنہیں 2013میں شامی ایجنسیوں نے گرفتار کیا تھا جب کہ اس سے ایک دن پہلے ان کے شوہر عبدالرحمٰن یاسین کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا یہ خاندان تاحال لاپتہ ہے۔برطانوی ادارے کے مطابق ڈاکٹر رانیہ کی بہن نائلہ العباسی کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ رانیہ ان کا شوہراور بچے زندہ ہوں اور ہم انہیں دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر رانیہ العباسی کے اہلخانہ کو 2013 میں ایک خاتون قیدی سے یہ معلوم ہوا کہ ان کے بچے دمشق کے فلسطینی برانچ جیل میں تھے۔ اب قیدیوں کی رہائی کے بعد ان کے خاندان کے افراد جیلوں کے باہر منتظر ہیں لیکن ابھی تک انہیں کوئی خوشخبری نہیں ملی۔
یورپ سے سے مزید