• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا کے جنگلات خوفناک آگ کی لپیٹ میں آگئے

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات خوفناک آگ کی لپیٹ میں ہیں، یہ آگ 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقے ملیبو کے جنگلات میں3دن قبل آگ لگی تھی جس پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا۔جنگلات کو لگنے والی آگ کے سبب علاقے سے تقریباً 6300افراد کا انخلاء کروا لیا گیا ہے جبکہ علاقے کے اسکول اور کاروبار بند ہو گئے ہیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آگ سے 9عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں جبکہ 6کو شدید نقصان پہنچا ہے۔3دن قبل لگنے والی ’فرینکلن فائر‘ پر اب تک صرف 7فیصد تک قابو پایا جا سکا ہے۔تقریباً 2ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔کیلیفورنیا فاریسٹری اور فائر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ چیف ڈسٹی مارٹن کے مطابق پہاڑی علاقے کی دشواری کے باعث آگ پر قابو پانے میں مزید دن لگ سکتے ہیں۔کیپٹن لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگے کے سبب تقریباً 22 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن کے انخلاء کی کوششیں جاری ہیں۔
یورپ سے سے مزید