• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، پختونخوا میں 5 یوم کے دوران آپریشن، 43 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پانچ یوم کے دوران دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 43 دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 9دسمبر 2024سے خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے دوران 43 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جس سے بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔12اور 13دسمبر کی درمیانی رات کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6خوارج ہلاک ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید