ٹوکیو (اے ایف پی) شمالی جاپانی جزیرے ہوکائیڈو پر واقع افزائش نسل کے مرکز میں گزشتہ روز صبح آگ لگنے سے درجنوں کتے ہلاک ہو گئے۔ہوکائیڈو کے چٹوز شہر کے فائر سٹیشن کے ایک اہلکار نےبتایا کہ نصف شب میں لگنے والی آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو تقریباً چار گھنٹے لگے ،جو آدھی رات کے قریب شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں مختلف نسلوں کے 34 چھوٹے کتے ہلاک ہو گئے۔سرکاری اور مقامی میڈیا کے مطابق، تقریباً 70 سے 80 کینائنز، جن میں ڈچ شنڈ اور پوڈلز شامل تھے، کو اس سہولت میں رکھا گیا تھا۔مقامی نشریاتی ادارے ہوکائیڈو کلچرل براڈکاسٹنگ نے رپورٹ کیا کہ اگرچہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔