• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدہ پھر التوا میں ڈال دیا، بمباری میں 23 فلسطینی شہید

غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کا معاہدہ پھر التوا میں ڈال دیا ہے تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ مذاکرات تاحال جاری ہیں، حماس کے مطابق اسرائیل نئی شرائط عائد کر کے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے میں تاخیر کر رہا ہے، صیہونی رجیم نے قابض فوجیوں کی واپسی، جنگ بندی، قیدیوں اور بے گھر افراد کی گھروں کو واپسی سے متعلق نئی شرائط عائد کردی ہیں، دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں دوحہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات سنجیدہ انداز میں جاری ہیں لیکن اسرائیل نے قابض فوجیوں کی واپسی، جنگ بندی، قیدیوں اور بے گھر افراد کی گھروں کو واپسی سے متعلق نئی شرائط قائم کر دی ہیں، جس کی وجہ سے معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر ہورہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید