• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کام نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی، کمپنیوں کو ایک سے 3لاکھ روپے میں کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جائیگا، پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، برائوزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی، سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جارہا ہے۔پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز رجسٹرڈ ہوں گے، وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا، اس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی این سروس پرووائیڈرز پاکستان میں ڈیٹا سینٹرز بنانے کے پابند ہونگے، پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، برازنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا، حکومت لائسنس کی مد میں ایک سے 3 لاکھ روپے وصول کرسکے گی۔
اہم خبریں سے مزید