• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی CAA کی ٹیم سمیت مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ڈی جی سول ایوی ایشن صادق الرحمان نے ٹیم سمیت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ماہرین نے مولانا فضل الرحمان کو انکی رہائش گاہ پر ڈی آئی خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔جے یو آئی ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ صاحبزادہ ضیاء الرحمان بھی میٹنگ میں شریک تھے ۔ میٹنگ میں بتایاگیاکہ جلد ہی ائیرپورٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید