لندن(آئی این پی ) برطانیہ میں پناہ لیے ہوئے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کے خلاف کریک ڈائو ن جاری ہے۔ برطانوی امیگریشن حکام کے مطابق ,ملک میں پناہ لیے ہوئے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔