اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی دارالحکومت کے کیپٹل ہسپتال میں گریڈ 18تا 20 کی42میںسے انتہائی اہم 40پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹراور ڈی جی سمیت گریڈ20اور19کی تمام 16پوسٹیں خالی، 18کے صرف دو افسران تعینات، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی پوسٹ کا کرنٹ چارج ڈاکٹر نعیم تاج جبکہ گریڈ بیس کی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کا لک آفٹر چارج ڈاکٹر محمد قدیر کے پاس ہے، اس طرح گریڈ بیس کی تمام منظور شدہ 6پوسٹیں خالی ہیں ، وزارت داخلہ کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے ماتحت کیپیٹل ہسپتال کے اہم شعبوں کے سربراہوں کی پوسٹیں بھی خالی ہیں ، جن میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن (میڈیکل)، ڈائریکٹر پراجیکٹ اینڈ ڈویلپمنٹ بھی موجود نہیں ،اس طرح گریڈ 20 کی پوسٹوں میں ای ڈی ہسپتال اور ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ، کنسلٹنٹ فزیشن، کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ اور کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن شامل ہیں ، گریڈ 19کی 10کی 10پوسٹیں خالی ہیں جن میں پرنسپل میڈیکل فزیسٹ، ریڈیالوجسٹ، نوناٹالوجسٹ، کارڈیک سرجن، سائیکاٹرسٹ، سرجن ای اینڈ ٹی ، سرجن (یورالوجی)، ایناستھیٹسٹ ،ہیوماٹالوجسٹ شامل ہیں ، گریڈ بیس کی پوسٹوں میں ای ڈی ، ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ، کنسلٹنٹ فزیشن، کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ اور کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن شامل ہیں ، گریڈ اٹھارہ کی 22میں سے 20پوسٹیں خالی ہیں۔