ویٹیکن سٹی (اے ایف پی) پوپ فرانسس نے گزشتہ روز کرسمس کے موقع پر اپنے خطاب میں دنیا بھر میں ہتھیاروں کو خاموش کرنے کا مطالبہ کیا اور مشرق وسطیٰ، یوکرین اور سوڈان میں امن کی اپیل کرتے ہوئے غزہ میں انتہائی سنگین انسانی صورتحال کی مذمت کی۔
روم کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے سامنے ہزاروں افراد کے اجتماع کے سامنے غزہ میں جنگ بندی اور وہاں حماس کے ہاتھوں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی اپیل بھی کی۔