• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت کا جبر، تحریک انصاف نے پالیسی تبدیل کی، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وقت کے جبر کی وجہ سے پی ٹی آئی نے پالیسی تبدیل کی ہے، بانی کی سپورٹ نہیں ہوگی تو مذاکرات کہاں جائیں گے،سینئر رہنما پی ٹی آئی، اسد قیصرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی ٹیم کی ملاقات نہیں کرائی جارہی۔روز بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔حکومت کا کوئی کام نہیں ہے صرف ایک کام رہ گیا ہے کہ کیسے عمران خان اورتحریک انصاف کو لیٹ ڈاؤن کریں۔ملک میں بد امنی ، مہنگائی، افراتفری ہو ان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے قیام پر وفاقی حکومت کا سرد رد عمل سامنے آرہا ہے۔حکومت اور تحریک انصاف کے دوران مذاکرات کی امید دم توڑتی نظر آرہی ہے۔پی ٹی آئی بھی اب دوبارہ سخت پوزیشن لیتی نظر آرہی ہے۔وزیر دفاع، خواجہ آصف نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی تو پارٹی رہنماؤں پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے،اب اگر پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوں اور بانی کی حمایت نہ ہو تو یہ مذاکرات کہاں جائیں گے؟اچانک مذاکرات کی بات پر لوگ ششدر رہ گئے۔ شہباز شریف نے کئی بار کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید