• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ویں ترمیم نے عدلیہ کا توازن بگاڑ دیا، جسٹس منصور کا جسٹس مندوخیل کو خط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ26ویں ترمیم نے عدلیہ کا توازن بگاڑ دیا ، ترمیم نے جوڈیشل کمیشن میں انتظامیہ کو اکثریت فراہم کردی ،عدلیہ میں سیاسی تقرریوں کا خطرہ ہے، رولز تشکیل کے بغیرجوڈیشل کمیشن کےججز تقرری کا عمل غیر آئینی ہو گا،عدلیہ کی آزادی بھی متاثر ہوگی، جسٹس سید منصور علی شاہ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کی رولز میکنگ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس جمال خان مندو خیل کے نام لکھے 4 صفحات کے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی آئینی عدالتوں میں ججوں کی تقرری سے متعلق رولز کی تشکیل کا عمل نہ صرف انتہائی اہمیت کا حامل ہے بلکہ ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کیلئے بھی ناگزیر ہے۔
اہم خبریں سے مزید