ریاض(آئی این پی) سعودی عرب نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے 15فیصد حصص 2 ارب پاؤنڈ میں خرید لئے۔
سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ نے ہسپانوی انفرااسٹرکچر کمپنی فیروویل سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے 15 فیصد شیئرز کی خریداری کا معاہدہ کیا۔
پی آئی ایف نے بیان میں کہا کہ فنڈ ہیتھرو ایئرپورٹ ہولڈنگز کی ہولڈنگ فرم ایف جی پی ٹاپ کے 15 فیصد شیئرز حاصل کرے گا جبکہ فرانس میں قائم پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ آرڈین کے ذریعے مزید پندرہ فیصد شیئرز خریدے گا۔