• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 جون 2024ء تک ملک کے شیڈول بینکوں کے ڈپازٹرز کی تعداد 79.2 ملین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) 30 جون 2024 ء تک ملک کے شیڈول بینکوں کے ڈپازٹرز کی تعداد 79.2 ملین ہے جن میں سے 78ملین ڈپازٹرز تلافی کی وصولی کے اہل ہیں اور ان کے ڈپازٹس کو کارپوریشن کی وضع کردہ حد تک تحفظ حاصل ہے۔ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2023-24ء جاری کی ہے ،ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) کی یہ چوتھی سالانہ رپورٹ ہے۔ رپورٹ کے اجرا کا مقصد کارپوریشن کی مالی کارکردگی، عملی سرگرمیوں اور کامیابیوں کی مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔ڈی پی سی کا قیام ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ایکٹ 2016ء کے تحت عمل میں آیا جو اسٹیٹ بینک کے ماتحت ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید