• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااثر پولیس افسران بی کمپنی ہیڈ کوارٹر سے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں نکلنے میں کامیاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گذشتہ روز ہٹائے جانے والے 4 انتہائی بااثر ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی گئی۔آئی جی سندھ نے گزشتہ روز چار ایس ایچ اوز اور ایک چوکی انچارج کو بلیک کمپنی گارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جمعہ کو ایک اور نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں مذکورہ پولیس افسران کو سینٹرل پولیس افس ایڈمن برانچ رپورٹ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔بااثر افسران بی کمپنی گارڈن ہیڈ کوارٹر سے 24گھنٹے سے بھی کم وقت میں نکلنے میں کامیاب ہو گئے جس سے ان کی طاقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔پولیس افسران کے لیے الگ الگ معیار ہی سندھ پولیس میں خرابیوں کا سبب ہے۔
اہم خبریں سے مزید