کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطورڈپٹی وزیر اعظم تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں کوئی فوری نوعیت کا معاملہ نہیں ہے، وفاقی حکومت نے جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار کا عہدہ اعزازی ہے، اسحاق ڈار کی پاس بطور نائب وزیر اعظم اختیارات نہیں ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں کوئی فوری نوعیت کا معاملہ نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی۔