• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی شعبہ معاشیات کے تحت چوتھی سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی شعبہ معاشیات کے زیراہتمام چوتھی سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس جاری ، دوسرے روز 50سے زائد ریسرچ مقالے پیش کئے گئے، کانفرنس میں غیرممالک اور پاکستان بھر سے سوسے زائد سکالر شرکت کررہے ہیں رواں برس کانفرنس کا عنوان ’’ اقتصادی مسائل اور پائیدار ترقی2024‘‘ رکھا گیا ہے کانفرنس کے دوسرے روز بھی سکالرز نے اپنی تحقیق پیش کیں ٹیکنکل سیشن میں پاکستانی معیشت اور ترقی کاجائزہ یاگیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صلاحیت اور دستیاب وسائل کے باوجود پاکستانی معیشت کو بہت بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ معاشی مشکلات ہی پاکستان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
ملتان سے مزید