• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کیجانب سے 7 پولیس ملزمان کی اپیلیں مسترد،5 کی سزاؤں میں کمی

ملتان( سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے پولیس ملازمین کی اپیلیں سننے کے لیے اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ اردل روم میں 12پولیس ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی سی پی او ملتان نے 07 ملازمان کی اپیلیں ریجکٹ کردی، جبکہ 05 ملازمان کی سزاؤں میں کمی کردی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ محکمانہ احتساب کے بغیر ڈسپلنڈ فورس کی کارکردگی اس طرح نہیں بنائی جا سکتی جس کی عوام توقع کرتے ہیں۔
ملتان سے مزید