• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک اور اراضی ریکارڈ سنٹر مخدوم رشید کا دورہ، سہولیات کا تفصیلی معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے مریم نواز ہیلتھ کلینک مخدوم رشید کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کلینک میں موجود او پی ڈی، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اراضی ریکارڈ سنٹر مخدوم رشید کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو اراضی ریکارڈ سنٹر کی مجموعی کارکردگی، سروس ڈیلیوری، سائلین کی تعداد اور جاری امور پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں موجود مختلف کاؤنٹرز کا جائزہ لیا، ریکارڈ کی درستگی اور کمپیوٹرائزڈ نظام کی فعالیت کو چیک کیا۔
ملتان سے مزید