• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم ملتان میں سالانہ ختم بخاری کی تقریب

ملتان ( سٹاف رپورٹر) شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ امام بخاری بے پناہ خصوصیات کے مالک ہیں انکی نمایاں علمی خصوصیات میں صحیح بخاری کی تصنیف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم ملتان کے 84 ویں سالانہ ختم بخاری منعقدہ شاہی عیدگاہ میں درس بخاری دیتے ہوئے کیا، علامہ سید مظہر سعید کاظمی نےانٹرنیشنل اسلامیہ یونیورسٹی انوارالعلوم ملتان کیلئے اپنے چھوٹے بھائیوں علامہ سید ارشد سعید کاظمی اور صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی کی کاوشوں کی ستائش کی ، درس بخاری میں شریک طلبہ، مدارس کے علماءاور ملکی امن وسلامتی کیلئے دعا کی۔
ملتان سے مزید