• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بستی ڈھریباں میں حضرت علیؓ کے یوم ولادت کی تقریب

ملتان ( سٹاف رپورٹر) الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بستی ڈھریباں میں صدر الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن ملک عامر وینس کی رہائش گاہ پر یوم ولادت حضرت مولا علیؓ کرم اللہ وجہہ الکریم کے سلسلہ میں کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر نے کہا کہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ نے اپنی شجاعت سے ہر محاذ پر اسلام کا پرچم بلند کیا۔ تقریب میں قاری محمد ریاض نظامی ، قاری طاہر فیضی ، ملک امیر بخش جوئیہ ، ملک حبیب کالرو، ملک انصر کالرو، ملک دوست محمد کالرو،مہر جاوید اقبال، ملک عابد کالرو، محمد سراج احمد، راشد چوہان، سعد جوئیہ،صغیر جوئیہ،سلیم عطاری، محمد جعفر میتلا، حماد بھٹہ،رانا غلام عباس، محمد فرقان، رانا رافع، راناباسط، ملک عمیر وینس نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید