• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گول باغ پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کا باضابطہ افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے گلگشت میں واقع گول باغ پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کے بعد باضابطہ افتتاح کر دیا۔کمشنرنے کہا کہ طویل عرصے سے بوسیدہ حالت کا شکار گول باغ پارک کو ازسرِنو ایک شاندار، خوبصورت اور محفوظ تفریح گاہ میں تبدیل کیا گیا ہے، جہاں شہریوں، فیملیز اور بچوں کے لیے معیاری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پارک میں واک ٹریکس، سرسبز لان، نشست گاہیں اور دیگر تفریحی سہولیات شامل کی گئی ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ گول باغ پارک کی طرز پر شہر کے دیگر پارکوں کو بھی مرحلہ وار جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید