پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ پاکستان اور اس کی افواج کیخلاف پراپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائیگا، اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک مسترد کردی، وطن عزیز میں سول نافرمانی اور اورسیز سطح پر جنرل سید عاصم منیر اورپاک فوج پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہے، اس مقصد کےلئے یورپ بھر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیراہتمام تحریک چلائیں گے۔ کانفرنس سےچوہدری پرویز اقبال لوسرکے علاوہ کامران خان،فیض اللہ ساہی،راجہ مختار احمد سونی،چوہدری اشتیاق احمد،حاجی راجہ اسد حسین، مرزا ندیم بیگ،ڈاکٹرقمرفاروق نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام لوگ کھڑے رہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک کو مسترد کردیا،سول نافرمانی تحریک نامنظور کے نعرے لگائے۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی وفا داری کا عہد کیا۔