• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجوں کا تیل خوراک سے نکال کر کینسر کے ٹیومر ختم کئے جاسکتے ہیں، تحقیق

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) ایک جدید تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ کینسر کے مریض جو بیجوں کے تیل کو اپنی خوراک سے نکال دیتے ہیں وہ کینسر کے ٹیومر کو سست کر سکتے ہیں۔محققین نے پایا کہ کینولا کا تیل، مکئی کا تیل اور روئی کے تیل میں اومیگا 6چکنائی زیادہ ہوتی ہے جس کے بارے میں کچھ مطالعات بتاتے ہیں کہ اس سے سوزش میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے کینسر کو آپ کے نظام پر قبضہ کرنا آسان ہوجاتا ہے اس کے برعکس، مچھلی میں پائے جانے والے تیل میں اومیگا 3 چکنائی زیادہ ہوتی ہے جس کے بارے میں سوچا جاتا ہے کہ وہ سوزش سے بچاتے ہیں اور مدافعتی نظام کو سہارا دیتے ہیں۔ یو سی ایل اے اسکول آف میڈیسن میں یورولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ولیم آرونسن نے کہا کہ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ خوراک کو ایڈجسٹ کرنے جیسی آسان چیز کینسر کی نشوونما کو ممکنہ طور پر سست کر سکتی ہے ۔
یورپ سے سے مزید