• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہونا چاہئے، گورنر سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس سے ضرورت مندافراد میں 4 کروڑ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے جاچکے، میڈیا کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ مستقبل کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہونا چاہئے،گورنر ہائوس میں مستحقین میں مالی مدد کے چیکس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ نے کہا کہ آج 82 ضرورت مند افراد میں چیکس تقسیم کئے گئے، جن کی مالیت 20 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس سے ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد مستحقین کو راشن بیگز دیئے جاچکے، اب تک 35لاکھ سے زائد افراد گورنر ہاوس کا دورہ کرچکے ہیں ،حیدرآباد اور سکھر میں بھی آئی ٹی کورسز جلد شروع کئے جائیں گے، جس سے مزید 50 ہزار بچے مستفید ہوں گے، اسلام آباد پریس کلب کی درخواست پر جلد وہاں بھی آئی ٹی کورسز کا آغاز کیا جائے گا، گورنر سندھ نے ناروے میں انڈر 15 فٹبال چیمپین شپ میں چاندی کا میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 10لاکھ روپے بطور انعام اور موٹر سائیکلیں دیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید