کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی کے علاقے میں نوجوان نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی، مختلف علاقوں سے 2افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن ناصری گوٹھ اللّٰہ والی کے قریب مکان سے ایک 22 سالہ کوکب ولد لیاقت کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق متوفی کے اہلخانہ کے مطابق متوفی نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، علاوہ ازیں گلشن اقبال نیپا پل کے قریب سڑک کنارے سے ایک شخص کی لاش ملی ، متوفی کی عمر 70 برس کے قریب ہے تاہم متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی ، ماڑی پور روڈ پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کےقریب نالے سے ایک شخص کی دو سے تین روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی متوفی کی عمر 35 برس کے قریب ہے۔