کراچی (نیوز ڈیسک) معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے نصرت ٹرسٹ فار اسپیشل چلڈرن کی جانب سے خصوصی بچوں اور ان کی فیملیز کیلئے شاندار ونٹر فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا، جس میں 3 ہزار سے زائد خصوصی افراد اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں بچوں کے لئے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا، جن سے بچوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔ اس کے علاوہ موسم سرما کے حوالے سے ونٹر پیکیج بھی تقسیم کیا گیا، جس میں کمبل، سویٹر، گرم ٹوپی اور موزے شامل تھے۔تقریب میں کھانے پینے کے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے۔