• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی، تمام یونین کمیٹیوں کو ایک لاکھ روپے کی گرانٹ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر کی تمام یونین کمیٹیوں کو ایک لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے یہ رقوم میئر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی باقاعدہ منظوری کے بعد جاری کی گئیں، جنہوں نے سخت ہدایات جاری کیں کہ گرانٹ کا استعمال صرف مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت کے لیے کیا جائے، کے ایم سی ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر رقوم کی پراسیسنگ اور اجرا مکمل کیا، جو عوامی فلاح کے لیے ان کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔ تمام یونین کمیٹیوں کو یہ گرانٹ چیکس کی صورت میں فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ فوری طور پر حفاظتی اور احتیاطی اقدامات شروع کر سکیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید