کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور توڑ پھوڑ کےکیس میں ملزمان کو جیل بھیج دیا، تفتیشی افسر کی جانب سے گرفتار 12 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، ملزمان کے خلاف شارع فیصل پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور ریاست کے خلاف نعرے بازی کا الزام ہے، وکلا صفائی کی جانب سے کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی ،وکلا صفائی کاکہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ختم کیا جائے،ملزمان میں شہروز، سلمان، علی، ارشاد ، زبیر، علی محمد، عبید اللّٰہ ، ذوالفقار علی، ساجد حسین، اویس اور اطہر علی شامل ہیں۔