کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض میئر اور واٹر کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب شہر کی بدترین حالت کو چھپانے کے لیے ہر یوسی کو 1 لاکھ روپے کا لالی پاپ دینے کے بجائے یہ بتائیں کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے گزشتہ 15 سال میں کراچی کے 3360 ارب روپے کہاں خرچ کیے؟ پانی وسیوریج کے بلوں میں شہریوں سے وصول ہونے والے اربوں روپے آخر کہاں گئے؟ میونسپل ٹیکس کے جمع شدہ 4 ارب روپے آخر کس منصوبے پر خرچ کیے گئے؟ کراچی آج جس حالت میں ہے، اس کی ذمہ دار سندھ حکومت اور اس کے ماتحت ادارے ہیں جنہوں نے بجٹ کو ذاتی مفاد اور کرپشن کی نذر کر دیا۔