• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو ادب کے امکانات اور اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین

ملتان )سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیراہتمام پہلی دو روزہ بین الاقوامی ادبی کانفرنس 2024ءشروع ہوگئی ،افتتاحی سیشن کی صدارت کے فرائض رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے سرانجام دئیے جبکہ مہمان اعزاز رجسٹرار دی ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان تھیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ حسین نے شعبہ اردو کے قیام اور کارکردگی پر روشنی ڈالی،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ معاصر عہد میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے نتیجے میں اردو ادب کے امکانات اور اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن نے اکیسویں صدی میں سائنس ،فلسفہ اور دیگر نئے موضوعات پر لکھے جانے والے ناولوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ "یہ وسعت اور ہمہ گیری صرف اردو ناول سے مخصوص ہے کہ یہ صنفِ ادب ہر طرح کے مسائل اور وسائل کا احاطہ کر کے نہ صرف اردو ادب کے لیے قابلِ فخر ہے بلکہ بہترین تاریخ نویسی بھی اردو ناول کا ایک خاص وصف ہے." افتتاحی سیشن کے اختتام پر صدر نشین شعبہء اردو ڈاکٹر عذرا لیاقت نے کہا کہ علم اور ادب کی جویا ان طالبات کے لیے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا موضوع میرے نزدیک اس سے بہتر کوئی اور نہیں ہو سکتا تھا کہ یہی وہ صنفِ ادب ہے جو ان طالبات کے اندر وہ ذوقِ بصیرت پیدا کرتی ہے جس کی روشنی میں یہ مستقبل میں نہ صرف اپنی بقا کی جنگ لڑنے کی اہلیت حاصل کر سکیں گی،  مہمانان اعزاز ڈاکٹر نعیم ورک ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور اور ڈاکٹر حمیرا اشفاق استاد شعبہء اردو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد تھےپہلے روز کانفرنس میں ڈاکٹر شاہد نواز،ڈاکٹر مظہر عباس ،ڈاکٹر الطاف یوسفزئی اور ڈاکٹر ظہیر عباس مقالے پیش کئےمعروف شاعر اسلم انصاری کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار محفلِ مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا۔
ملتان سے مزید