ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو ہیڈ کوارٹر رانا محمد سرفراز کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت گریڈ18میں اپ گریڈ کردیاہے، اپ گریڈیشن بورڈ کی منظوری کے بعد بنیادی سکیل17 میں خدمات سرانجام دینے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو ہیڈ کوارٹر رانا محمد سرفرازکو بنیادی سکیل 18میں اپ گریڈ کیاگیاہے۔ریجنل منیجر میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ (ایم اینڈ ٹی)فرسٹ عبدالحفیظ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم عبدالرزاق کاشف، میپکو ہیڈ کوارٹر کے شعبہ ایڈمن کے اہلکاروں اللہ دتہ، ارسلان سرفراز اور دیگر نے رانا محمد سرفراز کو اپ گریڈیشن پر مبارکباددی اور گلدستے دئیے۔